بھارت: ٹریفک حادثہ میں  ہسپتال عملے کے 5  ملازمین ہلاک، ایک شدید زخمی

Dec 04, 2021

نئی دہلی (اے پی پی):بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ  میں  ٹریفک حادثے  میں ہسپتال  کے 5 ملازمین ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔  یہ حادثہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے مضافات میں ضلع گروگرام کے  گائوں سدھرانا کے قریب گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب  جینیسس ہسپتال کے 6 ملازمین اپنے ساتھی کی شادی  میں شرکت کے بعد ہسپتال واپس  جا رہے تھے۔ کہ تیز رفتاری کے باعث کار  بے قابو ہوکر ہرساروسدھرانا روڈ پر سڑک کنارے اینٹوں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ہسپتال عملے کے 5 ارکان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں