ماڈل کورٹس نے مجموعی طورپر 261 مقدمات کا فیصلہ کیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ رو مجموعی طورپر261 مقدمات کا فیصلہ کیا۔جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے10اورمنشیات کے31 مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل333 گواہان  کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں  قتل کے3،منشیا ت کے16،خیبر پختون خواہ میں قتل کے3،منشیات کے3، سندھ میں قتل کے4، منشیات کے9،بلوچستان میں منشیات کے3مقدمات کا فیصلہ ہوا۔،1مجرم کو عمر قید جبکہ دیگر 14 مجرمان کو 15 سال5 ماہ 19 دن قید اور 612500روپے جرمانے کی   سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 89دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس  عدالتوں نے131مقدمات کے فیصلے  کیے،تمام عدالتوں نے195 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،31مجرمان کو 14سال2 ماہ قید اور 194200روپے جرمانے  کی سزا سنادی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...