قصور، مصطفیٰ آباد/ للیانی (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے پٹرول چھڑک کر اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ آباد کے نواحی گاؤں بھلو میں ارشد نامی نوجوان نے اپنی 22 سالہ بیوی سمیرا کو گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ 15 کی اطلاع پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد نے متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ریفر کر دیا۔ خاوند موقع سے فرار ہو گیا۔
مصطفیٰ آباد: گھریلو ناچاقی‘ پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی
Dec 04, 2021