صوبے میں یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں:جام کمال خان

پشین (نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان نے گزشتہ روز پشین اور تحصیل حرمزئی،تحصیل سرانان  کے   دورہ  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ ہم صوبہ میں یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں اس لیے ہم نے اجتماعی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی فلاحی بجٹ پیش کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ضلع پشین کے لیے کالجوں اور سڑکوں سمیت مختلف ترقیاتی  سکیموں کا جال بچھایا۔ سید عمر آغا،حبیب الرحمان ترین اور سلمان اچکزئی نے  کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں ضلع پشین کو اتنے ترقیاتی پیکج نہیں ملے جتنے سابق وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں ملے۔۔اس موقع پر سردار داؤد خان کھرل اورعبدالستار جاموٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تحصیل حرمزی پہنچنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سید محمدعمر آغا  نے  استقبال کیا روایتی پگڑ ی بھی پہنائی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی صدرشمس اللہ داوی،جنرل سیکرٹری حاجی حیات اللہ ترین،سلمان خان اچکزئی،حاجی حبیب رحمان ترین اور سید امیر علی آغا بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن