اقتدار کے بغیر خدمت کررہے ہیں،جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے :کریم نوشیروانی

Dec 04, 2021

خاران(پی پی آئی) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کررہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران کلان مشرقی بائی پاس محلہ کیلئے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کے موقع پر میر محمود خان نوشیروانی میر امجد خان ملازئی ودیگر سے گفتگو میں کیا۔ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور شعیب نوشیروانی خاران کے عوام کو تکلیف میں دیکھنا نہیں چاہتے عوام کے مشکلات اور مسائل کو اپنی مشکل اور مسئلہ سمجھتے ہیں ہم اقتدار کے بغیر اپنے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں خاران میں جہاں بھی بجلی ٹرانسفارمرز جلے ہیں یا خراب ہوئے تھے انھیں اپنی طرف سے عوام کے لئے درست یا تبدیل کرایا ہے

مزیدخبریں