قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار )کوٹ لدھا رورل ہیلتھ سنٹر کا چوکیدار ایس ایم او بن گیا،میڈیکولیگل کی آڑ میں رشوت کا بازار گرم،جائز کام کیلئے بھی رشوت بٹورنا معمول بن گیا۔مریضوں اور لیڈی سٹاف سے بدتمیزی کی بھی شکایات۔ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ نوٹس لیں۔ بتایا گیا ہے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ لدھا میں تعینات چوکیدار رانا خرم نے میڈیکولیگل کی آڑ میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ایس ایم او ڈاکٹر سہیل نے مکمل اختیارات اس سونپ رکھے ہیں جب تک چوکیدار خرم کی مٹھی گرم نہ کی جائے جائز کام بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔لڑائی جھگڑوں میں جعلی میڈیکولیگل تیار کرنے میں اعلی مہارت کا حامل ہے اس کے علاوہ سرکاری ادویات کو غائب کر کے فروخت کر دیا جاتا ہے سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے مریضوں اور لیڈی سٹاف کے ساتھ بدتمیزی اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔شریف شہری اور خواتین آر ایچ سی میں جانے سے گریز کرنے لگے شہریوں صغیر مغل،عبدالمالک،اسرار احمد، عبدالواحد، محمد عرفان ودیگر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ لدھا رورل ہیلتھ سنٹر کا چوکیدار ایس ایم او بن گیا‘لواحقین پریشان
Dec 04, 2021