گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معمولی بات پر گھر میں گھس کر خواتین و مردوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا تھانہ واہنڈو پولیس کو افضال نے درخواست دی کہ گزشتہ روز وہ اپنی فیملی کیساتھ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران خرم اسحاق،محمد سلیم،گوشی بی بی،صدام اور حارث وغیرہ زبردستی گھر میں داخل ہوگئے،ملزمان نے ہاتھوں میں خنجر اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے، جنہوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ، ہمشیرہ کو شدیدزخمی کردیا پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمہ مدعی کا بھتیجا سبحان نے 12 روز قبل ملزم خرم اسحاق کی بھینس کو سوٹی مار کر کھیت سے باہر نکالا تھا جو کہ کیت میں اجاڑہ کررہی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔