ملکہ کوہسار مری میں پہلی اوپن آل پاکستان میراتھن ریس آج

Dec 04, 2021

مری(نامہ نگار خصوصی)مری گریثرن،میونسپل ایڈمنسٹریشن اورمری ڈویلپمنٹ فورم کے باہمی تعاون سے آج 4 دسمبر کومنعقد ہونے والی پہلی اوپن آل پاکستان میراتھن ریس انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اورنئی نسل منفی سرگرمیوں سے بچ سکے گی ایسے میں مری کے تمام نجی اور سرکاری اادارے انتہائی متحرک  ہیں ۔ موقع ہے کہ اس ریس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں شائقین اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔مختلف اداروں کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔  ایسے میں ریسکیو 1122 مری نے ایمرجنسی کور پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق تحصیل مری  میں ایمرجنسی کیلئے پر بروقت رسپانس کے ساتھ ساتھ مال روڈ سے شروع ہونے والی آل پاکستان  میراتھن ریس کے لیے مال روڈ، پنڈی پوائنٹ،اور چنار آرمی پبلک سکول کے مقام پر ایمرجنسی میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایاجائے گا ،جس میں ریسکیو اہلکار احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال کو جلد سے جلد قابو پایا جا سکے۔اس موقع پر تمام ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے بہتر سے بہتر ریسکیو سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔  

مزیدخبریں