حضرو شہر کو محفوظ بنانے کیلئے جلد کیمرے نصب کئے جائینگے : نزاکت خان

Dec 04, 2021

حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان نے کہا ہے کہ حضرو شہر کو سیکورٹی کے حوالے سے محفوظ بنانے کیلئے جلد کیمرے نصب ہونے شروع کرینگے سٹریٹ لائٹس ،جناح پارک حضرو خوبصورت انداز میں بنانے سمیت صفائی کا بہتر نظام کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تیزی سے کام جاری ہے سٹریٹ لائٹس کی بحالی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے شہر کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں عوام بھی مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں شہریوں کے مسائل کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر وائس چیئرمین نزاکت حسین ودیگر موجو د تھے نزاکت خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہریوں کے مفاد اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر قدم اٹھایا ہے حضرو شہر کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کر رہے ہیں شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہر کے مین چوراہوں پر جہاں سے شہر میں انٹری ہوتی ہے ان تمام پر کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد شروع ہو گا جس سے حضرو شہر میں امن وامان کی فضا برقرار ہو گی سٹریٹ لائٹس کی بحالی سے شہریوں کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے نکاسی آب ،صفائی کے بہترین نظام کیلئے بھی میونسپل کمیٹی متحرک ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں