ایٹمی معاہدے کی بحالی‘ ایران‘ امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے تک ملتوی 

Dec 04, 2021

ویانا (نوائے وقت رپورٹ) ایران اور امریکہ کے بالواسط مذاکرات اگلے ہفتے تک ملتوی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق  تہران نے تجاویز جمع کرا دی ہیں۔ یورپی سفارتی عہدیدار کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی کچھ تجاویز 2015ء کے معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ایران عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ بحالی کا ساتواں دور 29 نومبر شروع ہوا تھا۔

مزیدخبریں