لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ اپوزیشن کاسازشی اورفسادی ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی، شریف خاندان اوران کی اولادیں مسلسل ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں۔ اپوزیشن ٹولے کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔کرپٹ اپوزیشن ٹولہ جھوٹ بول کر پاکستانی قوم کو ورغلانہیں سکتا۔ وہ ان خیالات کا اظہار اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن اپنی چوری کو بچانے کیلئے اکٹھی ہے۔ انہیں ملک وقوم کی کوئی پروا نہیں۔ نالائق ناسمجھ اور ان پڑھ اپوزیشن اپنی منافقانہ سیاست کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی ہے۔ عوام کرپٹ ٹولے کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔