شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)حافظ خالد نواز ٹیپو،محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ ،انجینئرحاجی معراج دین،حاجی میاں محمد الیاس ، حاجی علی احمد ودیگرکے ہمراہ مدنی دسترخوان پروگرام کے چیف آرگنائزروسابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے ملکی وحدت اور ترقی کو باطل نظریات کی حامل قوتوں نے ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔سرزمین پاکستان کاخطہ غلط نظریات کی نرسریاں قائم کرنے والوں کیلئے نہیں بلکہ فروغ اسلام اور فلاح انسانیت کا مرکز ہے جس کی بنیادوں پر ہمارے اسلاف کا خون شامل ہے۔ عدل وانصاف کی فراہمی دین اسلام کا بنیادی پیغام ہے مساوات کا جو درس اسلام نے دیا اسکی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی ۔
ملکی وحدت کو باطل نظریات نے ہمیشہ نقصان پہنچایا: حاجی نواز
Dec 04, 2021