شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت عوام دشمن ثابت ہوا ہے ۔ حکمرانوں نے مسائل سے دوچار اور پریشان حال عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ، حکمرانوںنے اپنے چہیتوں اور اے ٹی ایمز کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان مافیاز کو موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ قوم کی حکمرانوں سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیںگزشتہ تین سالوں میں کوئی بہتری آئی ہے نہ ہی معاشی خوشحالی کی خاطرکوئی موثر لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے جو حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کا کھلا ثبوت ہے۔ ادویات ،گندم، آٹا،چینی سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں ۔