لاہور کے ضمنی انتخاب نواز لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی:میاں رفاقت

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا غیر اعلانیہ اتحاد نوا زلیگ کے بیانہ کو شکست نہیں دے سکتا لاہور کے ضمنی انتخاب نواز لیگ بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کریگی اور اس میںپیپلزپارٹی کو اپنی سیاسی حیثیت کا بھی اندازہ ہوجائیگا پی پی پی نے اپنے مفادات کیلئے پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کو جماعتوںکو دھوکہ دیکر جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ اعلیٰ جمہوری اقدار کا قیام اور عوام کے ووٹ کا تقدس اور عزت دینا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...