شیخوپورہ:ڈی پی اوآفس میں عوام والناس کی سہولت کیلئے کھلی کچہری

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچوہدری احسن سیف اللہ کی طرف سے ڈی پی اوآفس میں عوام والناس کی سہولت کیلئے کھلی کچہری جس کامقصد شکایات کوسن کربروقت حل کیلئے احکامات،انصاف کے تقاضوں کوپوراکرناتھاتاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کی دہلیزپرپہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں کروناوائرس کے پیش نظرحکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیزکومدنظررکھتے ہوئے عوام الناس کے بیٹھنے کاخصوصی انتظام کیاگیا تھا۔کھلی کچہری میں عوام والناس سے جودرخواستیں موصول کی گئی اوران درخواستوں کوسننے کے بعدحل کیلئے فوری طورپرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ کی طرف سے متعلقہ افسروںکواحکامات جاری کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن