عوام دوست بڑھتی غربت حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں کا نتیجہ ہے:ملک یونس اعوان

Dec 04, 2021

 پتو کی (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک یونس اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں کا نتیجہ ہے، عوام دوست معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس  اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر سید علی مر تضیٰ ، رانا شبیر ٹکا،حاجی محمد عباس، سردار ارسلان اقبال ،حاجی محمد علی مدنی ، محمد وقاص ارشد ، سردار عبدالرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔  

مزیدخبریں