سندھ حکومت وعدوں سے مکر گئی، جائز حقوق نہیں دیئے، ینگ نرسز

سکھر ( بیورورپورٹ)  ینگ نرسز ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسز اسٹاف نے کام چھوڑا ہڑتال کی اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی احتجاج کی قیادت پرینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر کے رہنما ،عبدالخالق ،محمد صدیق ،نائب صدر شمیم اختر،قربان سیال ،گل حسن جاگیرانی ،عبدالواحد مغیری عمران گل و دیگر کررہے تھے رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ نرسز کی جانب سے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے ایگریمنٹ کیا جس پر احتجاج ختم کیاگیا لیکن افسوس اس معاہدے کو دو سال گذر چکے ہیں اس پر ابتک کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا سندھ حکومت نے ایک بار پھر ملازمین سے جھوٹا وعدہ کیا جس سے ملازمین شدید مایوسی کاشکار ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ مطالبات کے حصول کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا رہنماؤں نے الزام لگایا کہ ہمارے مطالبات کو حل کرنے کیلئے سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکریٹری رشوت طلب کررہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن