اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن پر الزاما ت کیس میں وفا قی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن نے تحریری معافی مانگ لی۔ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سما عت الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے کی۔ سما عت کے دوران اعظم سواتی پیش نہ ہو ئے جس پر ان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی کو ضروری کام کی وجہ کو ئٹہ جاناپڑااور انہوں نے اعظم سواتی کامعافی نامہ پڑھ کرسنایا جس میں کہاگیا کہ ای سی پی کو مضبوط کرنا ان پرفرض ہے، الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی، اگر کوئی ایسا بیان آیا وہ اس پرمعذرت کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن ارکان نے کہاکہ اعظم سواتی کوحاضرہوناچاہیے،کیس دو ہفتے کیلئے ملتوی کر رہے ہیں، معاملہ زیر التوا ہے لہٰذا 22 دسمبرکو اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں پیش ہوںجبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری کے معافی نامے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیاگیا ہے۔