ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا سیالکوٹ میں بہیمانہ تشدد سے ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار

Dec 04, 2021

اچی (نیوزرپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی بہیمانہ تشدد سے ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کو آئین و قانون کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا اور توہین رسالت جیسے سنگین جرم سے نمٹنے کے لئے قانون کی موجودگی کے باوجود محض الزام کی بنیاد پر کسی شخص کی جان لینا کسی طور رحمت اللعالمینؐ کے پیغام کی تفسیر نہیں اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔رابطہ کمیٹی نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس جیسے بہیمانہ واقعات میں ملوث افراد اور ان کو ایسے جرائم پر اکسانے والوں کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رو نما نہ ہو سکیں ۔

مزیدخبریں