لوٹ مار اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ  المیہ‘ چودہری جمیل 

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ایسٹ کے صدر چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور تھانہ گلزار ہجری کی حدود میں ڈاکو ئوں نے یلغار کی ہوئی ہے اور ڈاکوئوں نے لوٹ مار اور رہزنی کی وارداتوں کے دوران کسی کی بھی جان لینے کی پرواہ نہیں کرتے ہیں ۔ احسن آباد اللہ بخش گوٹھ میں ڈکیت دندناتے ہوئے تین گھروں میں داخل ہوئے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں لوٹ ماری کی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین خوف و ہراس کی زندگی گزار رہے ہیں اور کئی خاندان گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ کراچی کے تھانہ بالخصوص تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور تھانہ گلزار ہجری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ چوہدری جمیل نے کہاکہ پولیس اس ڈاکو راج کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار کب ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو براہ راست لوٹ مار کے دوران مظلوم افراد پر گولیا برساتے ہیں اور ان کو گولیاں مارکر ہلاک اور شدید زخمی کردیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈاکوئوں راج کا خاتمہ کون کرے گا حکومت کب حرکت میں آئے گی ۔ اس ڈاکوئوں راج سے عوام کو کب سکھ و سکون ملے گا ڈاکوئوں نے عام شہری و دیہاتی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔  انہوں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ  اور پولیس کے افسران سے ان واقعات کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ڈاکوئوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دینے کی اپیل کی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن