’’ کورونا وبا ماہرین صحت کا لوگوں کی زندگیاں بچانے میں کلیدی کردار‘‘

Dec 04, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان چیسٹ سوسائٹی سے وابستہ مختلف ماہر امراض سینہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ماہرین صحت نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کی بھر پور کوشش کی ہر مرحلے پر ماہرین صحت سکھتے اور سکھاتے رہے ہمیں کورونا کی ملکی حالات کے تحت حکمت عملی بنانی ہو گی تاکہ کسی بھی نئی قسم کے آنے سے ہمارے شہری محفوظ رہیں پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے تحت 14 ویں بائنیل چیسٹ کون کا کراچی کے مقامی وٹل میں آغاز ہوا تین روزہ کانفرنس کا موضوع کو رونا وبا میں صحت مند پھپڑے صحت مند زندگی رکھا گیا ہے کانفرنس میں ملکی و غیرملکی ماہر امراض سینہ شرکت کررہے ہیں پروفیسر نثار احمد راو صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے بتایا کہ کانفرنس میں سینہ کے مختلف امراض سے متعلق سیشن رکھے گئے ہیں کانفرنس میں امریکہ ،برطانیہ ،اٹلی اور دیگر ممالک کے ماہرین آن لائن شرکت کررہے ہیں  جس میں نمونیہ ، سی او پی ڈی ،آستما ،ٹی بی ،الٹراساونڈ آف چیسٹ سمیت مختلف بیماریوں پر بات چیت کی جارہی ہے ۔ جنرل سیکریٹری پاکستان چیسٹ سوسائٹی ڈاکٹر نوشین احمد نے کہا کہ ہم ابھی بھی کو رونا کی وبا میں موجود ہیں کو رونا ویکسین سے متعلق جو شقوق شبہات ہیں ان کو یہ کانفرنس حل کریگی :ہمیں ابھی بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہے ماسک لگانا ہیایس آ پیز پر عمل کرنا ہے تاکہ ہم خود اور ہمارے پیارے محفوظ رہے سکیں ۔ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ نے کہا کہ پاکستان میں کو رونا وبا نے لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کیا نئی بیماری کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کی بھر پور کوشش کی ہر مرحلے پر ماہرین صحت سکھتے اور سکھاتے رہیہمیں کورونا کی ملکی حالات کے تحت حکمت عملی بنانی ہو گی تاکہ کسی بھی نئی قسم کے آنے سے ہمارے شہری محفوظ رہیں

مزیدخبریں