پاک فوج کاسے 1971 کے جانبازوں کو خراج عقیدت 

Dec 04, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)محبان پاکستان فائو نڈیشن کے چیئر مین ممتاز حسین انصاری نے اس امر پر مسرت اور اطمنان کا اظہار کیا ہے کہ 50 برس میں پہلی مرتبہ پاک فوج کی جانب سے بہاری برادری کی 1971 میں دی گئی قربانیوں کا برملا اعتراف کا جا رہا ہے ۔ ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے آرمی ہیڈ کواٹرز میں ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں پر وقار تقاریب کا انعقاد اور اعزاز و تکریم سے نوازا جانا لائق تحسین عمل ہے ۔ اگرچہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہئے تھا تاہم دیر آید درست آید ۔ یاد رہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر افواج پاکستان جب چاروں جانب سے دشمنوں میں گھر چکی تھی ، ہر طرف پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف نفرت اور بغاوت کے شعلے بھڑک رہے تھے ، ایسے میں وہاں مقیم مٹھی بھر بہاری برادری نے کسی خوف اور خطرے کو خاطر میں لائے بغیر غیر مشروط افواج پاکستان کا ساتھ دیا تھا ، جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی ۔ انتقاماً مکتی باہنی نے شہر شہر بہاریوں کا بے دریغ قتل عام کیا ، سات لاکھ سے زائد عورتوں ، بچوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر ندی نالوں اور چوکوں چوراہوں پر ڈالا گیا ۔ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ، انہیں مال اسباب اور تمام تر املاک سے محروم کر کے کیمپوں میں محصور کر دیا گیا ، جہاں 50 برس گزرنے کے باوجود آج بھی محب وطن بہاری پاکستانی محصور ہیں ۔  یہ پہلا موقع ہے کہ ریاست پاکستان نے ایک ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ان بیٹوں کو گلے لگایا ہے جنہیں طویل عرصے تک فراموش کیا گیا ۔ ریاست کے حالیہ  اقداما ت انتہائی قابل تعریف ہیں ۔ توقع ہے کہ کراچی میں بہاری برادری کو درپیش CNICکے مسائل اور مسئلہ محصورین پر بھی پیش رفت ہوگی ۔ 

مزیدخبریں