اسرایٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں مالی بدعنوانیوں کی شکایت

Dec 04, 2021

کراچی(سٹی نیوز)اسرایٰ یونیورسٹی کے عملے نے صدر مملکت‘ وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ اسرایٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں جاری بدعنوانیوں کا نوٹس لیں گزشتہ ایک سال سے اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں انتظامی بحران جاری ہے۔ معطل وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری مبینہ طور پر مسلح افراد کی مدد سے ادارے پر زبردستی قابض ہیں۔  ڈاکٹر نزیر اشرف لغاری نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ڈاکٹر نزیر اشرف لغاری ملازمین کی تنخواہیں اورادارے کو چلانے کیلئے دیگر اخراجات کی مد میں کورٹ ناظر کے زیر نگرانی بینک اکائونٹ کے زریعے چلانے کے پابند ہیں۔ وہی بینک اکائونٹ جس میں چند ماہ پہلے تک کروڑوں روپے موجود تھے اب  ڈاکٹر نزیر اشرف لغاری کے بقول وہ خالی ہے جس کی وجہ سے (نومبر 2021 ) حیدرآباد کیمپس کے ملازمین کی تنخواہیں اور ادارے کو چلانے کیلئے دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی جا سکتیں ۔جس کی وجہ سے ادارہ تباہی کے دہانے پر آکھڑا ہوا ہے ۔ ہزاروں ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے  اوران کے گھروں میں فاقوں کا خطرہ سر پر منڈلا رہاہے۔اعلیٰ عدلیہ اور حکومت اسکا نوٹس لیکر ملازمین کو تحفظ اور یونیورسٹی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

مزیدخبریں