کراچی (نیوز رپورٹر) معروف اہل حدیث عالم و شعلہ بیاں خطیب مولانا جمیل اظہر وطہرا نے کہا ہے کہ سندھ کا نیا بلدیاتی قانون بدترین کالا قانون ہے اس کالے قانون میں کونسلروں کو قبرستان کی جھاڑو لگانے کے اختیارات دئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سوشل ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی سے مدرسہ مرکز الصدیق گلستان جوہر کے آفس میں سندھ کے نئے بلدیاتی نظام پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا جمیل اظہر وطہرا نے کہا کہ دراصل سندھ حکومت اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو غیر مؤثر بنانے کی سوچی سمجھی سازش و کوششوں میں مصروف ہے اور سندھ بلدیاتی نظام اس سلسلے کی ایک واضح دلیل ہے، سندھ بلدیاتی قانون سنگین خرابیوں کا مجموعہ اور گہری سازش ہے اس کی اسمبلی سے منظوری شہر کراچی کی عوام سے کھلی بد نیتی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسمبلی سے کالا بلدیاتی قانون منظور کرواکر کراچی دشمنی کا کھلا اظہار کردیا ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے۔
نیا بلدیاتی بل‘ کونسلرز کو قبرستان کی جھاڑو لگانے کے اختیارات ملیں گے۔ مولانا جمیل
Dec 04, 2021