وہاڑی(نامہ نگار) ان لینڈ ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن آل پاکستان کے چیف آرگنائزر طاہر خاں خاکوانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین کا پرفارمنس الاؤنس مشروط کرنا حکومت کے ایف بی آر کی شاندار کارکردگی کے اپنے اعترافات سے انحراف کے مترادف ہے جس سے ایف بی آر کے ملازین میں مایوسی پھیلے گی یہ بات انہوں نے اپنے دورہ وہاڑی کے موقع پر صحافیوں سے کہی انہوں نے بتایا کہ ریکوریوں اور فائلنگ نیٹ ورک بڑھنے کے حکومتی اعداو شمار اس بات کے گواہ ہیں کہ ایف بی آر نے انتہائی مشکل اور نامساعدحالات کے باوجود ٹیکس وصولی کے اہداف سے بھی زیادہ محاصل حاصل کئے ہیں جو کہ ایف بی آر ملازمین کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہیں لیکن اب حکومت ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس کو روکنے کیلئے حیلے بہانے بنا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ہم یہ قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے حکومت فوری طور پر پرفارمنس الاؤنس کی ادائیگیوں کا اعلان کرے۔