ملتان(جنرل رپورٹر)بہاولپور ڈس ایبلڈ نے آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ،معذوروں کا عالمی دن کی مناسبت سے ڈی ایچ اے سپورٹس کلب معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ کراچی پرکھیلے گئے دل چسپ فائنل میں بہاولپور نے اسلام آباد ڈس ایبلڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں فرخ اسلاموف ، معین خان ، محمد رضوان ، سلیم کریم ، توصیف احمد اور فضا بنگش نے انعامات تقسیم کئے ۔فائنل میں ٹاس جیت کر اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر133رنز اسکور کئے جواب میں فاتح بہاولپور ڈس ایبلڈ نے 18.1اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل جیتا۔
نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ بہاولپور نے جیت لی
Dec 04, 2021