ملتان(نمائندہ خصوصی) پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں اختتامی مقابلوں کے پہلے روز فٹبال، رسہ کشی، والی بال،کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان مقصود احمد خان کھچی تھے جبکہ کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے ،رسہ کشی کا فائنل مقابلہ ایدھی ونگ نے جیت لیا فٹ بال فائنل میچ میں ٹیپوونگ نے ایک کے مقابلہ میں تین گول سے کامیابی حاصل کی والی بال میچ کا فائنل جناح ونگ نے 13 کے مقابلہ میں 21 پوائنٹس سے جیت لیاٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل کے فائنل مقابلے ایدھی ونگ نے جیت لئے کیرم بورڈ سنگل اور ڈبل فائنل مقابلوں میں ٹیپو ونگ کامیاب رہا،فائنل مقابلوں کے پہلے روز کھیلوں کے اختتام پر مقصود خان کھچی اور کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔