ملتان (خبر نگار خصوصی )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم دسمبر2021تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 71لاکھ 68ہزار118گانٹھ کپاس آئی۔یکم دسمبر 2020تک 46 لاکھ48ہزار92گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں25لاکھ 20ہزار26گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائدآئی ہے۔ اضافے کی شرح 54.22فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں36لاکھ 79ہزار16گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنیوالی فصل26لاکھ34ہزار487گانٹھ کپاس سے 10لاکھ44ہزار529گانٹھ زائدہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح39.65 فیصد رہی۔