ہائی کورٹ نے آفس سیکرٹری سندھ  بارکونسل قتل کیس کی  رپورٹ طلب کر لی

Dec 04, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آفس سیکرٹری سندھ بارکونسل عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسرکو بھی 6 دسمبرکو تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ  سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے یکم دسمبر کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار سوار عرفان مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔
رپورٹ طلب

مزیدخبریں