اومیکرون،ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا اصولی فیصلہ

کراچی (نیوزرپورٹر)  کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، ایران اور عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور ہورہا ہے، کورونا کی نئی لہر کے سبب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کورونا صورت حال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔
 اسکریننگ / فیصلہ

ای پیپر دی نیشن