کراچی(اسپورٹس رپورٹر) منگھوپیر میں کھیلوں کی سرگرمیاں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا اور فٹبال شاقین کو کھیل کے میدان میں بہتر تفریح فراہم کرنے کے لیے ڈی آ جی ویسٹ ناصر آفتاب کی منگھوپیر آمد اور آل کراچی منگھوپیر یوتھ افیر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا سندھ پولیس اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منگھوپیر فٹبال گرانڈ کمیٹی کے سرپرست اعلی میر عبدالستار بلوچ اور گرانڈ کمیٹی کے صدر و آرگنازر محمد یاسین سرمستانی کی محنت اور بھرپور کوششوں سے ینگ منگھوپیر اور منگھوپیر اسٹار کلب کے زیراہتمام قدیم و تاریخی گرم چشمہ فٹبال گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیشنل شاہین ویسٹ نے ینگ کلاکوٹ ساتھ کو دو صفر گول سے ہرادیا۔ کوارڈینیٹر ویسٹ یعقوب بلوچ اور میچ کمشنر طاہر بلوچ اور میچ ریفری سعید جان بلوچ اور خیر بخش ڈونگا تھے ، ٹورنامنٹ آرگنازر محمد یاسین سرمستانی ٹورنامنٹ سیکریٹری سیکریٹری جمن برفت ، امام بخش سربازی اور جمیل دین بلوچ آرگنازنگ کمیٹی کریم بلوچ ، ماما مقصود بلوچ ، محمد ایوب سرمستانی ، عبدالغفور سرمست بلوچ ، اللہ داد رمضان سرمستانی اورگراؤنڈ میں موجود ایک ہزار سے زائد فٹبال شائقین نے مہمان خصوصی ڈی آ جی ویسٹ ناصر آفتاب کا والہانہ استقبال کیا ، اس موقع پر ڈی ایس پی منگھوپیر عرفان کوبرا ، ایس ایچ او لیاقت حسین ، شمس سلیم ، جماعت اسلامی حلقہ این اے 252 کے سابق امیدوار عبدالمجید خاصخیلی ، ایم این اے آفتاب جہانگیر کے کوارڈینیٹر حاجی عبدالمنان ، زوار حسین ہاشمی ، اسحاق رند و دیگر بھی ہمراہ تھے ، سوشل ایکٹیوسٹ عبدالغنی المعروف منگھوپیر کو ایونٹ کے بہترین کمپیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈی آ جی ویسٹ ناصر آفتاب نے منگھوپیر میں اسپورٹس کے حوالے سے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ فٹبال گراؤنڈ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اورٹیموں کے لیے مکمل ٹریک سوٹ کٹس اورسیالکوٹ سے فٹبال منگواکر دینے کا بھی اعلان کردیا۔یاد رہے کہ یہ منگھوپیر میں فٹبال کی تاریخ میں کھیل کے میدان ، فٹبال ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑا پیکج ہے۔
منگھوپیر گرم چشمہ
منگھوپیر گرم چشمہ کے قدیم گراؤنڈ پر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
Dec 04, 2021