کراچی(کامرس ڈیسک) حکومت سندھ دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں کیساتھ ملکر منی اور مائکرو گرڈ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ا ن خیالات کا اظہار سیکریڑ توانائی سندھ ابو بکر مدنی نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکریڑی توانائی کے علاوہ ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ، حیسکو کے ڈائریکڑ عرفان احمد، سن گرو پاور کے کنڑی ہیڈ عثمان وحید اور سن گرو کے انڑنیشنل ڈائریکڑ ہاورڈ فو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ابو بکر مدنی نے کہاکہ حکومت عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر رہی ہے ان میں شمسی توانائی، ہوا، بائیوماس، پن بجلی اور ویسٹ ٹو انرجی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ورلڈ بنک کیساتھ ملکر 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اس کیساتھ10ضلعوں کے 2000 گھروں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی چھتوں پر 20میگاواٹ کے منصوبے پر بھی کام جارہی ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ سندھ کے 13ضلعوں میں 352سولر پی وی ہائبرڈ سسٹم 225صحت کے مراکز پر لگائے جا چکے ہیں جبکہ 150میگا واٹ کے منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ نے کہاکہ حال ہی میں انہوں نے 400میگا واٹ ہائبرڈ سولر اور ہوا کے منصوبے کا اہم او یو سائن کیا ہے۔