چینی صوبے گانسو سے ہزاروں سال قدیم مکانات اور نوادرات دریافت

Dec 04, 2021

لانڑو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں تقریبا 5ہزار600 سے 6ہزار 100 سال پرانے کھنڈرات میں 100 سے زائد مکانات اور ثقافتی آثار کی ایک بڑی تعداد دریافت ہوئی ہے۔تیانشوئی شہرکی کانٹی ڑانگ جیاچھوان میں اپریل سے کھدائی کا کام جاری ہے۔دریافت ہونے والے مکانات ایک مرکزی چوک کے اردگرد تعمیر کیے گئے تھے اور اس قدیم مقام کے اطراف میں تین انگوٹھی نما خندقیں بھی دریافت ہوئی ہیں۔کھدائی کے اس مقام سے پتھر کے اوزار، مٹی کے برتن، پودوں کے فوسلز اور جانوروں کی ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ اس مقام کے مرکز کے قریب اناج ذخیرہ کرنے والی جگہ  بھی دریافت ہوئی ہے جس کا حجم تقریبا 60 کیوبک میٹر ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ یانگ شاو ثقافتی عہد میں اب تک کا سب سے بڑا اچھی طرح سے محفوظ شدہ واحد اناج ذخیرہ کرنے کا مقام ہے۔    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نئی دریافتوں سے  یانگ شاو کی ثقافت میں لوئس سطح مرتفع کے  اہم کردارکی ایک بار پھر تصدیق ہوتی ہے۔

مزیدخبریں