اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی نے سی پیک کے تحت صاف توانائی کے منصوبے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ایس کے پروجیکٹ) کے کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی) نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت صاف توانائی کے منصوبے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ چینی اور پاکستانی عملے دونوں کی مشترکہ کوششوں سے پروجیکٹ کرونا کے باوجود مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ سی جی جی سی کے پروجیکٹ نے کامیابی سے ''نمبر 3 یونٹ کی بلندی حاصل کر لی ہے۔ مانسہرہ میں دریائے کنہار پر 1300 سے 2400 میٹر بلندی پر واقع ڈیم سکی کناری کی کل نصب شدہ صلاحیت 873.508 میگاواٹ ہے ٹربائن کے چار سیٹس ہیں۔ کل سرمایہ کاری 1.96 بلین ڈالر ہے۔