سی پیک ، چینی کمپنی نے سکی کناری پراجیکٹ کا سپل وے سیکشن مکمل کر لیا 

Dec 04, 2021

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  چینی کمپنی  نے  سی پیک کے تحت صاف توانائی  کے  منصوبے   سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ایس کے پروجیکٹ) کے  کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ گوادر پرو کے مطابق   چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی)  نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت صاف توانائی  کے  منصوبے   سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے  کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے   آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان  میں کہا کہ چینی اور پاکستانی عملے دونوں کی مشترکہ کوششوں سے  پروجیکٹ  کرونا کے باوجود  مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ سی جی جی سی کے پروجیکٹ نے کامیابی سے ''نمبر 3 یونٹ کی  بلندی  حاصل کر لی ہے۔  مانسہرہ میں دریائے کنہار پر 1300 سے 2400  میٹر  بلندی پر واقع ڈیم  سکی  کناری   کی کل نصب شدہ صلاحیت 873.508 میگاواٹ ہے ٹربائن کے چار سیٹس  ہیں۔ کل سرمایہ کاری  1.96 بلین  ڈالر ہے۔

مزیدخبریں