سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی ہونی چاہئے،شہباز گل

 تعلیمی نظام میں بہتری اور امن بھائی چارے اور برداشت پر کام کرنا ہوگا،ٹویٹ

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی ہونی چاہئے ۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ دو دن شور ہوگا۔سیاستدان میڈیا اور عام عوام۔ پھر جب یہ مجرمان عدالت جائیں گے تو ان کو بچانے والے پہنچ جائیں گے۔اور اللہ کا نام لے کر نعرے مار کر عدالت پولیس اور سسٹم کو پریشر میں کریں گے۔کچھ لوگ ان کا ساتھ بھی دیں گے۔اور اس وقت سیاستدان میڈیا اور عوام کسی نئی چیز میں مصروف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ  ایک دن دو دن شور مچانے سے حل نہیں ہو گا۔مسئلہ حکومت اپوزیشن یا میڈیا کو برا کہنے سے حل نہیں ہو گا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے روئیے بدلنے ہوں گے۔سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی۔ تعلیمی نظام میں بہتری اور امن بھائی چارے اور برداشت پر کام کرنا ہوگا  اور قانون کی عملداری۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...