اومیکرون کا خوف، برطانوی وزیراعظم نے بوسٹر ڈوز لگوالی

Dec 04, 2021 | 13:35

ویب ڈیسک

بورس جانسن نے ٹویٹر پر بوسٹر ڈوز لگواتے ویڈیو شیئر کر دی 

 اومیکرون ویرینٹ سے بچاو کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بوسٹر ڈوز لگوالی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے بچاو کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوالی، اس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔بورس جانسن نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بوسٹر ڈوز لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کیپشن میں لکھا کہ ’انہوں نے بوسٹر ڈوز لگوالی ہے، آپ لوگ جلد از جلد ویکسین کی خوراک کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کورونا سے بچائے رکھنے میں ہماری مدد کرے گی۔ بورس جانسن نے کہا کہ چاہے ہم نئے ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں لیکن کورونا کے بوسٹر ڈوز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے اس لئے عوام اس کو جلد از جلد لگوائے۔نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے برطانیہ نے دس ممالک جن میں انگولا، موزمبیک، ملاوی، جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں ان کے ساتھ ہوائی سفر ہر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی قرار دی ہے۔

مزیدخبریں