عوام عمران خان کی سیاست سے بیزار ہو چکے،ملک قیصر مسعود 


 ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ کے جنرل سیکرٹری ملک قیصر مسعود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیںبلاول بھٹو عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکے ہیں۔ بے نظیر بھٹو شہیدنے ملک کے غریب عوام کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوشہید کو ختم کرنے والوں کا نام و نشان تک مٹ گیا مگر ملک کا ہر غریب آج بھی بھٹو کی تیسری نسل سے وفا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم ایک حقیقت ہے جو ظلم سے ٹکرانے اور لاچار کا سہارا بننے کا درس دیتا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیردرانہ تسلط کا خاتمہ کرکے غریبوں کو شعور دیا یہ بھٹو کا ہی فلسفہ تھا کہ آج ہر شخص اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کیئے ہوئے ہے ذوالفقار علی بھٹو اسلامی دنیا کے عظیم رہنما تھے جنہوںنے تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...