راجہ پرویز اشرف کی ہدایت،ایچ ای سی کے اعلی سطحی وفدکا دورہ گو جر خان 

Dec 04, 2022

 گوجرخان( نامہ نگار)یونیورسٹی آف پنجاب کے اعلی سطحی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آ ف انفارمیشن، پروفیسر ڈاکٹر ندیم ندیم عرفان بخاری ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ،  پروفیسر ڈاکٹر ساجد راشد احمد دین فیکلٹی آف جیو سائنس ، پروفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ ، ڈاکٹر محمد اسلام انچارج انگلش ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر محمد دانیال اڈیشنل رجسٹرار یونیورسٹی آف پنجاب ، جبکہ محکمہ ایچ ای سی کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر ملک بلال نے کی وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر قومی اسمبلی محمد مشتاق بھی تھے ۔ وفد کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ نے خوش آمدید کہا ، اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھوکھر،راجہ عمر لطیف ، راجہ قاسم صغیر بھٹی ، سینئر صحافی ملک جاوید ، سوشل میڈیا فورم کے ازرم خیام اور سلیم خیام بھی موجود تھے ۔ اعلی سطحی وفد نے گورنمنٹ وومن کالج،سرور شہید نشان حیدر کالج فار بوائز کا دورہ کیا  اور فزبلٹی رپورٹ تیار کی جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب کے گوجرخان میں جلدازجلد کیمپس کے قیام کے لیے پرائیویٹ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا،  سرپرست اعلی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے صحافیوں سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان میں یونیورسٹی کے قیام کا درینہ مطالبہ پورا ہونے میں اب فقط چند ماہ کی بات ہے اور بہت جلد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے گوجرخان کی عوام کو یہ تحفہ دے دیا جائے گا، اس منصوبہ پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے ، اعلی سطحی وفد نے پرائیویٹ بلڈنگ کے علاوہ ڈویژنل پبلک سکول کے لیے مختص جگہ کا بھی دورہ کیا اس حوالے سے تحصیل دار ملک سعید نواز نے وفد کو بریفنگ دی۔

مزیدخبریں