مسلح افراد نے نجی سوسائٹی میں کام کرنے والے عملے پر حملہ کردیا،متعددزخمی  

گوجرخان(نامہ نگار) آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے ایک نجی سوسائٹی میں کام کرنے والے عملے پر حملہ کردیا اور فائرنگ و سریوں کے وار کر کے  متعدد افراد کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،ڈائریکٹر سیکورٹی رفاقت محمود نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ صبح نو بجے میں اپنے اسٹاف کے ہمراہ ڈویلپمنٹ کا کام کرا رہا تھا کہ اچانک موہڑہ میال کے رہائشی صفدر علی قمر شیر زمان، شوکت، آفتاب، جنید ،وہاب شیرزمان،آزاد، محمود ،حماد، زین و دیگر پندرہ بیس افراد مسلح پستول  کلہاڑیاں ثریئے وغیرہ زبردستی سوسائٹی کے اندر داخل ہوئے اور آتے ہیں کام کرنے والے عملے و سیکورٹی گارڈز پر دھاوا بول دیا ،شدید فائرنگ کی،خوف و ہراس پھیلایا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا فائرنگ و حملے سے صوبیدار ر فضل ستار، خالد محمود ،عاصم رشید ،زخمی ہو کر گر پڑے جنہیں گاڑی پر ڈال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا،گاڑی بھی خون سے لت پت ہے،پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن