صوبائی وزیر راجہ بشارت سے وائس چیئرمین شکایات سیل چنگیز خان کی ملاقات

  کامرہ کینٹ(نامہ نگار)وائس چیئرمین شکایات سیل وزیر اعلی پنجاب چنگیز خان کی صوبائی وزیر راجہ بشارت سے خصوصی ملاقات، چنگیز خان نے شکایا ت سیل اور بالخصوص تحصیل حضرو میں محکمہ جات شکا یا ت او ر عوام کو آنیوالے مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی، ا س موقع پر سابق مشیر راجہ ناصر،سابق تحصیل نا ظم رضا خا ن بھی موجود تھے ۔ چنگیز خان نے گور نمنٹ بوائز کالج حضرو کے فرسٹ ایئر کے شرمناک رزلٹ اور لیکچررز کی شدید کمی کے بارے میں تحصیل حضرو کی عوام میں پائی جانے والی تشویش کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ چنگیز خان نے کہا کہ ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے جو اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے اس موقع پر راجہ بشارت نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے کہا کہ شکایات سیل کی طرف سے حضرو کالج اور دیگر معا ملا ت کے بارے میں آپ کی تجاویز و شکایات تحریری طو ر پر وزیر اعلی کو ارسال کریں گے ا۔ علاقہ چھچھ کے عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔ آپ اپنے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چنگیز خان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن بالخصوص تحصیل حضرومیں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنا کردا ر بھر پور طریقہ سے ادا کرونگا حلقہ عوام کے مسائل حل کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن