لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے اسلامک لائرز مومنٹ پنجاب وسطی کے زیر اہتمام ’’ استحکام پاکستان وکلاء کنونشن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو قائم کرنے کیلئے عدالتی نظام کو حقیقی معنوں میں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ جتنے بھی بڑے چور، لٹیرے اور ڈاکو ہیں و ہ قانون سے بالاتر ہیں اور اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ، اہم عہدوں پر فائز ہیں، اور جتنے چھوٹے اور غریب افراد ہیں ان کے لیے ایک الگ قانون ہے۔ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر یہ تفریق ختم کرنا چاہتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک عوام کو سستااور فوری انصاف میسر نہیں آجاتا۔
چور، لٹیرے قانون سے بالاتر ہیں، جاوید قصوری
Dec 04, 2022