عمران خان میں جرات ہے تو اسمبلیاں توڑ کر دکھائے، خالد جوئیہ 


کاہنہ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عمران خان میں جرات ہے تو اسمبلیاں توڑ کر دکھائے ۔ن لیگی ورکر الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ق لیگ پنجاب اسمبلی توڑنے کے حق میں بالکل بھی نہیں ہے ۔عمران نیازی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی ضد کی تو عدم اعتماد آ سکتی ہے جسکی کامیابی کے سو فیصد چانس موجود ہیں عمران نیازی لانگ مارچ ناکام ہونے کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں  اب چور ڈاکو کہنے والوں کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کیلئے بھی تیار ہو گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن