فتح جنگ(نامہ نگار)علی گرائمر سکول کا سالانہ سپورٹس گالہ،جناح پارک فتح جنگ میں منعقد ہوا دوروزہ سپورٹس گالہ میں دوڑ،ریلی ریس،رسہ کشی والی بال،اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے جن میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سپورٹس کے علاوہ طلبہ نے قومی نغمے اور ٹیبلو اور بھی پیش کئے ۔علی گرائمر سکول میں جہاں تعلیم و تربیت پر زور دیا جاتاہے وہی کھیلوں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے علی گرائمر سکول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قومی دنوں کی مناسبت بھی طلبہ و طالبات سرکاری و نجی سطح پر ہونے والی تقریبات کا اہم حصہ ہوتے ہیں سپورٹس گالہ میں طلبہ کے والدین اور شہر کی سیاسی سماجی ادبی اور تعلیمی شخصیات نے بھی شرکت کی اور علی گرائمر سکول کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس گالہ میں حصہ لینے والے بچوں کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی پرنسپل ملک محمد علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کی ۔