اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتائوں تو میں بھی ڈر گیا تھا۔کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10سے 15منٹ بعد میں ہسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا۔بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا۔ سوشل میڈیا پر لکھا کہ نئی صبح کے ساتھ میں واپس آ گیا ہوں۔ جسٹن لینگر نے میرا خیال رکھا جب میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا۔
’’نئی صبح کیساتھ واپس آگیا ہو ں ‘‘ رکی پونٹنگ صحت یاب‘ گرائونڈ پہنچ گئے
Dec 04, 2022