لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کے چوتھے دن دو اہم میچز ہوئے جن میں ڈی ایس پولو /باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔پہلے میچ میں ڈی ایس پولو /باڑیز نے سلام پولو کی ٹیم کو 7-6 سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے کالاباغ /ذکی فارمز کی ٹیم کو 7-3.5 سے ہرا دیا۔