اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہیں، ابھی 6 سیشنز ہیں، پچ کو تھوڑا سا بریک اور بائونس ملا ہے۔انگلینڈ کیساتھ تیسرے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بابر کیساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کیساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، انگلینڈ نے پہلے اننگز کھیل لی اب ہم کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔جب 650 سکور ہوتا ہے تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ میرے مثبت دوست ہیں اور مثبت کمپنی ہے میں انہی میں رہتا ہوں،انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمیں بھی اچھا کھیلنا ہے، ابھی وقت ہے بہتری کیلئے اچھا کھیلنا ہوگا۔