قصور: ڈاکوؤں نے شہریوں  سے نقدی و قیمتی سامان چھن لیا

Dec 04, 2022


قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور اور اس کے نواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم نقدی،موبائل فونز و دیگر سامان لے گئے ۔ شیخ عماد کے رہائشی عرفان نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کرایا کہ بہادر پورہ کے قریب ملزموں نے ایک لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل چھین لیے ہیں جبکہ کوٹ وسن سنگھ کے رہائشی آصف نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی کہ چک 59 کے قریب ڈاکوؤں نے 50 ہزار روپے و دیگر سامان چھین لیا۔ 

مزیدخبریں