ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں :امجد لطیف 

Dec 04, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پر حکومت پنجاب اور خیبر کے پی کی طرف سے لگائے جانے والے پیسوں کا حساب لیا جائے گا کیونکہ یہ پیسے عوام کے ہیں اور عمران خان ان دونوں صوبوں کے وسائل کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں پنجاب اور خیبر کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر کے ایک مرتبہ پھر ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں اپنے اقتدار کیلئے عمران خان ملکی معیشت سلامتی سے کھیلنے سے گریز نہیں کر رہا ملک اشتیاق ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،میاں ذیشان پرویز ،شیخ محمد یعقوب بگا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے امجد لطیف نے کہاکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کا فخر ہیں ان کی کمان میں فوج پیشہ ورانہ امور میں مزید ترقی کرے گی ۔

مزیدخبریں