ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،موثر رہنمائی کی ضرورت ہے، عامر سعید راں 


لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عامر سعید راںنے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،موثر رہنمائی کے ذریعے کھیل کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد مل سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ ایروبکس اینڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں تعلیمی اداروںکی کھیل سے متعلق سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں تھیں لیکن موجودہ حکومت ان سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ ہار اور جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ اصل مقصد تو مقابلوں میں شرکت کرنا ہے۔معروف فلمساز اور ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ جو ٹیمیں آج فتح سے محروم رہیں انہیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھرپور محنت سے فتح حاصل کریں گی۔ تقریب میں کھیل سے تعلق رکھنے والی خواتین کھلاڑیوں عاصمہ اکرم ،عمامہ ولی اور سعدیہ خالق نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب میں فاتح ٹیموں میں اعزازی شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔وائس چیئر مین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی ، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری ، جی ایم یونیک پبلیکیشنزمحمد عبداللہ ،پرنسپل ہیڈ آفس میڈم فریحہ ارشد ،پرنسپل کوآرڈینیشن پروفیسر حماد، ہیڈ پروموشنز اینڈ ایڈمن پروفیسر ریاض الحق، ہیڈ سپورٹس زاہد عمار کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز ، پرنسپلز ، اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...